اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق مجلس شوراي اسلامي ميں خارجہ امور اور قومي سلامتي سے متعلق پارليماني کميشن کے سربراہ نے ايران اور چھ عالمي طاقتوں کے درميان جوہري مذاکرات کي کاميابي ميں صيہوني لابي کو سب سے بڑي رکاوٹ قرار ديا ہے۔
ايران کے جنوب ميں واقع کيش ميں صحافيوں سے گفتگو کرتے ہوئے علاء الدين بروجردي نے کہا کہ ممکن ہے کہ امريکي حکومت، جوہري سمجھوتے ميں دلچسپي رکھتي ہو، تاہم کانگريس ميں صيہوني لابي اور علاقائي دباؤ، اس راہ ميں سب سے بڑي رکاوٹ ہے۔ بروجردي کا کہنا تھا کہ دباؤ، جوہري شعبے ميں ايران کي اسٹريٹجي کي تبديلي کا باعث نہيں بن سکتا کيونکہ اس کا منصوبہ بنايا جا چکا ہے اور يہ جاري رہے گا۔
مجلس شوراي اسلامي ميں خارجہ امور اور قومي سلامتي کي کميٹي کے سربراہ نے مزيد کہا کہ اگر مغرب، دباؤ کي پاليسي جاري رکتھے ہوئے ايران پر عائد پابنديوں کو جاري رکھنا چاہتا ہے تو اس سے ايراني قوم کا عزم کمزور نہيں کيا جا سکتا اس ليے کہ ايراني عوام بھرپور صلاحيتوں کے حامل ہيں۔
.......
/169